ع*جمشید دستی کی اہلیہ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے

ہفتہ 23 دسمبر 2023 21:55

M اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2023ء) جمشید دستی کی اہلیہ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ جمشید بھی سیاسی میدان میں آگئیں، انہوں نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 175 اور این اے 176 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیںخیال رہے کہ جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ پہلی بار سیاست میں حصہ لے رہی ہیں ،کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت وکلائ اور کارکن بھی ان کیساتھ موجود تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز ناذیہ جمشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے جس باعث وہ ا?ج پھر ا?ر او ا?فس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آئیں۔