سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مختلف پارٹیوں کےساتھ رابطوں میں ہیں، آفتاب شیرپاؤ

اتوار 24 دسمبر 2023 12:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2023ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مختلف پارٹیوں کےساتھ رابطوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ نگراں حکومتوں کو الیکشن کے دن خصوصی انتظامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مختلف پارٹیوں کےساتھ رابطوں میں ہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ غیرآئینی اور غیرقانونی کام کیے، بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ختم ہوچکی ہے، ، پی ٹی آئی کے رہنما کسی اور پارٹی میں ضم ہوسکتے ہیں