کراچی پولیس کارروائی،سٹریٹ کرائمزاورگٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان گرفتار

اتوار 24 دسمبر 2023 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2023ء) سہراب گوٹھ پولیس نے سٹریٹ کرائمزاورگٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 40کٹے چھالیہ اور گٹکا ماوا بنانے کے مٹیریل کے 3کٹے برآمدکرلئے۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد بخش اور ساحل شامل ہیں جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی عبداللہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا بریگیڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور تیار شدہ گٹکا ماوابرآمد کرلیا۔ ملزم عدنان ولد گل نزیر کومین پریڈی ہفتہ بازار کے قریب کارروائی کرکے گرفتار کیا جبکہ فیضان بھوری گینگ کے سرغنہ معید الدین عرف پھول والا ولد امین الدین کو واٹر گرائونڈ کے قریب سے گرفتار کیاگیاہے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفشیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :