بہاولنگر ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

اتوار 24 دسمبر 2023 21:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2023ء) ملک میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں بہاولنگر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع میں قومی اسمبلی کی چار نشستوں پر کل 81 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں دو سیاسی جماعتوں کے سربراہان بھی شامل ہیں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق اور ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ سعد رضوی جبکہ پی ٹی آئی کے شوکت محمود بسرا اور معروف صحافی سید امتیاز عالم گیلانی شامل ہیں،حلقہ این اے 160 سے 13 ،حلقہ این اے 161 سے 29 ،حلقہ این اے 162 سے 14 اورحلقہ این اے 163 سے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ضلع بہاولنگر کی آٹھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 187 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،حلقہ پی پی 237 میں 9 ، پی پی 238 میں 20 ،پی پی 239 میں 29 ، پی پی 240 میں 35 ،پی پی 241 میں 27 ،پی پی 242 میں 23 ،پی پی 243 میں 16 جبکہ پی پی 244 میں 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔