ضلع قصورکے حلقہ 134 میں 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

پیر 25 دسمبر 2023 12:18

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2023ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 134 میں 26 امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر رانا امجد محمود کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔نکئی خاندان کے پانچ،رانا خاندان کے دو افراد نے کاغز ات جمع کرائے ہیں۔جماعت اسلامی کے حاجی محمد رمضان پھر میدان میں آگئے۔چار خواتین نے بھی کاغذات داخل کروائے۔ سرائے مغل،بھائی پھیرو اور پتوکی کے علاقوں پر مشتمل حلقہ قومی اسمبلی این اے 134میں ریٹرننگ آفیسر رانا امجد محمود اے سی پتوکی کے پاس 26 امیدواروں جبکہ حلقہ کے دو متحارب رانا اور نکئی خاندانوں نے اپنے کئی کئی افراد کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

رانا خاندان کے مسلم لیگ نون کے دو افراد رانا محمد حیات خاں اور انکے بیٹے رانا خضر حیات خاں جبکہ آئی پی پی کے نکئی خاندان کے سب سے زیادہ پانچ افراد نے کاغزات نامزدگی داخل کروا ئے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے کسان رہنماحاجی محمد رمضان،جمعیت العلمائے اسلام کے محمد سفیان معاویہ،پی پی پی کے سید رضا عباس کاظمی،تحریک لبیک کے منظور الہیٰ،دیگر امیدواروں میں عمران اشفاق،محمد یونس اعوان،محمد علی بابر،سید حسن رضا کاظمی،عبد الوہاب،جنید سلیم،محمد ارشد ساقی،قاسم اسحاق،مدثر ظہور،عبدالجبار چوہدری،جہاں زیب نور، جبکہ چار خواتین ثروت روبینہ،روبینہ انصاری،سدرہ فیصل،مقبول بی بی نے بھی مردوں کے مقابلے میں قسمت آزمائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔\378