اوکاڑہ الیکشن 2024 میں کثیر تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے

4 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر 98امیدواروں نے اور صوبائی اسمبلی کی 8سیٹوں پر 197 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے

منگل 26 دسمبر 2023 19:34

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) اوکاڑہ الیکشن 2024 میں کثیر تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ضلع اوکاڑہ کی 4 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر 98امیدواروں نے اور صوبائی اسمبلی کی 8سیٹوں پر 197 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے زرائع کے مطابق اوکاڑہ میں کاغذات نامزدگی کے عمل کے موقع پر امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش رھا ہر امیدوار نے بلا خوف و خطر کاغزات جمع کرائے متعدد امیدواروں کے ان کے نمائندوں کے زریعے کاغزات جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

اب کاغزات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی خوش اسلوبی سے سر انجام دیا جارھا ھے۔اوکاڑہ این اے 136 پر 23 امیدواروں نے اور پی پی 190 پر 18۔پی پی 191 پر 42 امیدواروں نے اپنے کاغزات جمع کرائے ھیں۔