آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا، عبدالقادر بلوچ

بدھ 27 دسمبر 2023 23:18

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا اپنی رہائش گاہ پر NA260 کاغذات نامزدگی اور میر نورالدین نوشیروانی کے لئے PB 33 پے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد پارٹی ورکرز رہنماؤں و ہم خیالوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور سیاسی و قبائلی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت یہی بتا رہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملی ہے عام عوام کی بنیادی معاملات کو ترجیح بنیاد پر حل کیا ہے، اٹھارویں ترمیم بلوچستان پیکج سمیت سی پیک جیسے تاریخی پروجیکٹس کی بنیادی داغ بیل پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عام عوام کو چایئے کہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کریں، میں نے اپنے پانچ سالہ ایم این اے شپ کے پریڈ میں اپنے حلقہ انتخاب میں اتنے تاریخی پروجیکٹس لائے جتنے کوئی وزیر اعظم بھی اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں لا سکے، جس سے عام عوام مستفید ہو رہے ہیں، میرے پروجیکٹس سے ہزاروں نوجوان برسر روزگار ہو رہے ہیں، ایک پروجیکٹس میں سے ایک روپیہ بھی ٹھیکداروں سے نہیں لیا، انشاءاللہ اگر عوام نے ایک اور موقع دیا صحت و تعلیم کی تمام تر مسائل کا حل بے روزگاری کا خاتمہ اور رخشان ڈویژن کو سی پیک کا زیرو پوائنٹ بنانا اولین ترجیح ہوگی۔\378