پائیدار ترقی کا خواب درست اور صحیح معنوں میں مکمل ہونے والے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا،کمشنر نصیر اباد ڈویژن طارق قمر بلوچ

جمعرات 28 دسمبر 2023 22:42

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2023ء) کمشنر نصیر اباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا خواب درست اور صحیح معنوں میں مکمل ہونے والے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا حکومت کی جانب سے عوام کی تکالیف کو مدنظر رکھ کر نصیراباد ڈویژن میں کئی منصوبے زیر تعمیر ہیں ان کی تکمیل کے بعد لوگوں کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی تمام ایگزیکٹو انجینئرز اپنی پروجیکٹ کی تکمیل اور انہیں معیار کے مطابق مکمل کروانے کے لیے کڑی نگرانی کریں کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں معیاری کام علاقے کی عوام اور محکموں کی کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کا موجب بن سکیں گے ضلعی انتظامیہ زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے گاہ بگاہے دورے کر کے تمام تر تفصیلات کا جائزہ لیتے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع استا محمد میں مختلف زیر تعمیر منصوبوں کے جائزے کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر استامحمد محمدحسین بھی کمشنر کے ہمراہ تھے کمشنر نے بلیک ٹاپ روڈ سالار خان جمالی بلیک ٹاپ روڈ غفار آباد تا حسن خان جمالی گوٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹ انجینئر روڈز عرفان علی نیانہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں شولڈرز پر کام تیزی سے جاری ہے دورے کے موقع پر کمشنر نے زیر تعمیر گرلز کالج اور سیول ہسپتال میں گائنی وارڈ جبکہ لیبر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا ایگزیکٹو انجینیئر بلڈنگ اکبر علی لاشاری نے تمام منصوبوں کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی کمشنر نصیر آباد کو قبولہ ریگولیٹر کے مقام پر ایگزیکٹو انجینئر مہراللہ انصاری نے زیر تعمیر کینال کے گیٹس و دیگر امور اور پانی کی ترصیل کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی دورے کے موقع پر کمشنر نے ڈرینیج سسٹم کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالماصر ایس ڈی اوز کریم بخش جویو وسیم احمد جمالی نصیب اللہ کھوسہ انجینئر عبدالعزیز کھوسہ سمیت دیگر آفیسران موجود تھے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویڑن طارق قمر بلوچ نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں یہ تمام منصوبے عوام کے مفاد میں زیر تعمیر ہیں حکومت کی جانب سے ان منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے تاکہ ان منصوبوں سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں۔

متعلقہ عنوان :