سابق ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری نعیم ابراہیم 30دن کیلئے نظر بندجیل منتقل

جمعہ 29 دسمبر 2023 17:54

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2023ء) سابق ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری نعیم ابراہیم 30دن کیلئے نظر بندجیل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ الیکشن میں حلقہ این اے 140 اور پی پی 196سے امیدوار سابق ایم پی اے تحریک انصاف عارفوالا چوہدری نعیم ابراہیم کو عدالت پیشی پر ڈسچارج ہوتے ہی کمرہ عدالت سے باہر30 دن کیلئے نظر بند کرنے کیلئے جیل منتقل کردیا۔ سابقہ ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کو شارجہ سے ملتان پہنچتے ہی 3روزقبل ائیرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا تھا جس کے بعدانہیں اینٹی کرپشن عدالت پیش کیا گیا اوروہاںسے بھی وہ ڈسچار ج ہوگئے تھے سابقہ ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم نے کہاکہ وہ اپنے موقف پر آج بھی قائم ہیں۔