گند م کی بوائی 22.17ملین ایکڑ رقبے پرہوچکی ہے،گندم کے وافرذخائرموجودہیں اور ہمیں مزیدگندم درآمدنہیں کرنی پڑیگی،وفاقی وزیربرائے غذائی تحفظ وتحقیق ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک
جمعہ 29 دسمبر 2023 22:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ امسال چاول کی 9.3ملین ٹن کی ریکارڈفصل ہوئی اورانشائ اللہ ہماری چاول کی برآمدات تقریباً 3ارب ڈالر کی ہوں گی،ایک اوربڑی کامیابی تِلوں کی برآمداد میں اضافہ ہے جوکم دورانیہ یعنی تین سے چار ماہ کی فصل ہے۔
پاکستان ماضی میں تل کا15واں بڑابرآمدکنندہ تھامگراس مالی سال میں 207ملین ڈالرزکی برآمدات کرکے چھٹا(6)بڑابرآمدکنندہ ملک بن گیا۔وفاقی وزیرڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہاکہ جب میں نے وزارت کاچارج سنبھالاتوسرفہرست کام سویابین کی رکی ہوئی درآمد کوترجیحی بنیادوں پربحال کرنا تھا جواب پائیہ تکمیل کوپہنچ گیاہے،پولٹری کی صنعت جو تیزی سے ترقی کر رہی تھی اسے سویابین کی خوراک بند ہونے پرشدید دھچکالگا،اسی حکومت نے مختصرعرصے میں اس مسئلے کوموسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے اشتراک سے ترجیحی بنیادوں پرحل کیا، امیدہے یہ صنعت جلد دوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہم نی18دسمبرکوملک میں سویابین کی کاشت بڑھانے کیلئے قومی پیداوارکاصوبوں سے ملکرایک بڑامنصوبہ شروع کیاہے،اسی نگران حکومت نے بیج کی قومی پالیسی مرتب کر دی ہے جس میں بائیوٹیک کی جدیدٹیکنالوجی والے بیج بھی شامل ہیں اس کی پالیسی تشکیل دی ہے امید ہے اس کی منظوری کے بعدملک میں جدید زراعت کاانقلاب شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے زرعی اجناس کی درآمد وبرآمد کیلئے ایک لائحہ تیارکیاہے جس میں ہم اپنے تمام درآمدکنندہ وبرآمد کنندہ حضرات کی تربیت کاایک پروگرام کاآغازکررہے ہیں جس میں انہیں سینٹری اورفائیٹو سینٹری کے اصولوں سے آگاہی دی جائیگی تاکہ برآمدودرآمدمیں بغیررکاوٹ کے اضافہ ہو۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹکشن اوراینمل کورانٹائن ڈیپارٹمنٹ کی بھی تنظیم نوکررہے ہیں تاکہ ہم زیادہ زرمبادلہ حاصل کرسکیں۔ہم نے لائیوسٹاک کی مصنوعات کی برآمدودرآمد کیلئے اینمل کورانٹائن ڈیپارٹمنٹ کو پاکستان سنگل ونڈو سے منسلک کرنے پربھی برق رفتاری کام کاآغازکردیا۔انہوں نے کہاکہ لائیوسٹاک کی برآمدکے بڑے روشن امکانات ہیں اس سلسلے میں گائے کے گوشت کوچین اوردوسرے ملکوں کوبرآمد کرنے حوالے سے فوٹ اینڈماوتھ ڈیزیزفروی زون کاقیام کیاگیا، جس میں ایک زون نے شیخ پورہ میں چین کے تعاون سے کام کر رہاہے جبکہ اسی طرح کے مزیدزون دوسرے صوبوں میں بھی جلدقائم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ گائیوں کی برآمدکومزیدآسان بنایا۔نگران وفاقی وزیرڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہاکہ پانی کوذخیرہ کرنے، نالے پکے کرنے اورمنی ڈیمز کے کمانڈایریاکو نہری نظام سے منسلک کرنے والے اربوں روپے کے منصوبوں پرکام برق رفتاری سے جاری ہے، ٹیوب ویلزکوسولرسسٹم کیساتھ جوڑنے کے منصوبوں پربھی کام تیزی سے جاری ہے،ہم نے بائیو پیسٹی سائیڈکوملک میں پہلی باررجسٹرڈ کرناکانظام منظورکیاہے جس سے ملک میں کیمکل پیسٹی سائیڈکوکم کرنے اور ماحول کوبہترکرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ زراعت میں حکومت اورنجی شعبہ کی سرمایہ کاری ماضی میں کافی محدودرہی ہے ہم اسے بڑھاکراسے دوگنایاتین گناکررہے ہیں،اس مختصرعرصے میں ہم نے برق رفتاری سے کام کیاہے تاکہ زراعت کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ جیسے روبوٹ اورڈرونزوغیرہ کازراعت میں استعمال پروزارت غذائی تحفظ وتحقیق سے مل کرہائیرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ایک بڑاقومی منصوبہ شروع کرنے والے ہیں۔ ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہاکہ اسی ماہ سبز انقلابGreen Rev 2.0 منصوبے کا2ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے آغازہوگیاہے، دنیا میں زراعت کی ترقی کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے ہوئی ہے اگرچہ ہمارے ملک میں اس ڈھانچے کو غلط رنگ میں ڈھالا گیا ہے،ہمارے ملک میں 80 فیصد سے زائد کسان ایسے ہیں جن کے پاس پانچ ایکڑ سے بھی کم رقبہ زیر کاشت ہے، یہ کاشتکار نہ صرف زرعی آلات برداشت کر سکتے ہیں اور نہ یہ زرعی اجناس کے لیے ذرائع نقل و حمل اور نہ کوئی جدید خطوط پر استوار فنی مہارت، اس کا واحد حل یہی ہے کہ کسان اس ہم اہنگی کارپوریٹ فارمنگ کو اپنائیں۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.