دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق

جمعہ 29 دسمبر 2023 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2023ء) دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی دوطرفہ معاہدہ موجود نہیں ہے۔