سراج الحق کے دستخط شدہ پارٹی ٹکٹس امیدواروں کو جاری کردیئے گئے

ہفتہ 30 دسمبر 2023 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) نائب امیر و سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دستخط شدہ پارٹی ٹکٹس امیدواروں کو جاری کر دیے گئے ہیں۔جماعت اسلامی کی خواتین نے پانچ فیصد جنرل نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منصورہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں حافظ سیف الرحمن،فرحان شوکت ہنجرا،عمران ظہور غازی،ایاز عمر،عنایت الرحمن،ظفر نکیانہ اور عمر فاروق نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کو این اے 123واین ای128،امیر العظیم کو این ای126،میاں محمد اسلم کواین ای46،صاحبزادہ طارق اللہ کو این ای5،حافظ نعیم الرحمن کو این ای250،جاوید قصوری کو این ای4 12،مولانا عبد الاکبر چترالی کو این اے 1،خلیق احمد بٹ کو این اے 130 ودیگر امیدواران کو ٹکٹس جاری ہو گئے ہیں۔