-حسن ابدال،پی پی 2کے امیدواروں کی لسٹ جاری،20امیدواروں کے کاغذات درست قرار،3کے مسترد

ٍمسترد ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنمائ میجر طاہر صادق کی اہلیہ ناز طاہر بھی شامل

ہفتہ 30 دسمبر 2023 21:05

ک* حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2023ء) پی پی 2کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔20امیدواروں کے کاغذات درست جبکہ 3کے مسترد کر دیے گئے۔کاغذات مسترد ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنمائ اور سابق ایم این اے میجر طاہر صادق کی اہلیہ ناز طاہر بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابی عمل کے دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل اختتام پذیر ہو گیا۔

آر او ڈاکٹر ثنائ کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق تین امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے میجر طاہر صادق کی اہلیہ ناز طاہر کے کاغذات تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کی عدم حاضری کی وجہ سے مسترد کیے گئے جبکہ سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سردار محمد علی کے کاغذات ایف بی آر کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا نادہندہ قرار دیے جانے پر مسترد کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے مولانا شہاب الدین کے کاغذات مسترد ہونے کی وجہ تقریباًً ڈیڑھ سو فٹ کی آبائی زمین اپنے اثاثوں میں نہ لکھنے کے باعث مسترد کر دیے گئے۔جاری لسٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار ذوالفقار حیات خان اور سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر کے کاغذات درست قرار پائے۔مسلم لیگ (ن) کے سردار افتخار احمد خان اور شاویز خان۔جماعت اسلامی کے سردار اویس اسلم مرزا۔تحریک لبیک کے سید عنائیت الحق شاہ۔پاکستان عوامی تحریک کے محمد ضیائ طاہر ایڈووکیٹ۔شفقت خان طاہر خیلی۔ایاز خان بالڑہ سمیت کل 20امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔کاغذات مسترد کیے جانے کے حوالے سے ناز طاہر اور مولانا شہاب الدین کی جانب سے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔