مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں ن لیگ ہی بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی ، مریم اور نگزیب

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے خواتین کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ،جائز مقام دیں گے، سابق وزیر اطلاعات

اتوار 31 دسمبر 2023 18:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2023ء) مسلم لیگ (ن )کی سابق وفاقی وزیر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں ن لیگ ہی بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی ،قائد میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے خواتین کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ،انہیں جائز مقام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر پارٹی کی سینئر خواتین رہنما عظمی بخاری۔

(جاری ہے)

بیگم عشرت اشرف بھی موجود تھیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کو دیوار سے لگانے والے آج خود دیوار سے لگ گئے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ،مسلم لیگ (ن )ملک کی بڑی عوامی جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جو انشاء اللہ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی ،کارکنان پارٹی امیدواروں کہ انتخابی مہم تیز کر دیں اور گھر گھر جا کر قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچائیں ،(ن )لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے اور عام غریب شہری خوشحال رہا۔