سرتاج عزیز کی وفات سے دِل بہت رنجیدہ ہے،نوازشریف کا اظہار تعزیت

مرحوم تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن اور قوم کا اثاثہ تھے، مسلم لیگ کے بہت باوفا اور بااعتماد رکن تھے

بدھ 3 جنوری 2024 19:36

سرتاج عزیز کی وفات سے دِل بہت رنجیدہ ہے،نوازشریف کا اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی وفات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن اور قوم کا اثاثہ تھے، روزِ اول سے مسلم لیگ کے ساتھ منسلک رہے، مسلم لیگ کے بہت باوفا اور بااعتماد رکن تھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کے بیشتر حصے اور قومی ذمہ داریوں میں ان کا ساتھ رہا، دکھ کی اِس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالی انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز طویل علالت کے باعث 95سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔