مسلم لیگ (ن) کا بلوچستان سے قومی ،صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواوں کے ناموں کا اعلان

عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے 16اور صوبائی اسمبلی کے 42امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے

بدھ 3 جنوری 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے 16اور صوبائی اسمبلی کے 42امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی مشاورت سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین مسلم لیگ (ن) الیکشن سیل اسحاق ڈار کی دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251نوابزادہ طور گل جوگزئی ، ذیلی تین حلقوں پی بی 1سے حاجی میر حسن ، پی بی 2سے جعفر خان مندو خیل اور پی بی 3سے عبدالجبار کاکٹر ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252سے سردار محمد یعقوب خان ناصر ،ذیلی حلقوں پی بی 4سے سردار عبدالرحمن کیتھران ، پی بی 5سے محمد خان ، پی بی 6سے سردار مسعود علی خان ، حلقہ این اے 253 سے میر دوستین خان ڈومکی ، ذیلی حلقوں پی بی 7سے نور محمد ، پی بی 8سے میر دوستین خان ڈومکی ، پی بی 9سے نواب جہنگیز خان مری ، حلقہ این اے 254سے عبدالغفور ، ذیلی حلقوں پی بی 12سے میر محمد عاصم کرد، پی بی 14سے محمد خان ، حلقہ این اے 255سے میر خان محمد جمالی ، ذیلی حلقوں پی بی 13سے میر شوکت علی ، پی بی 15سلیم احمد اور پی بی 16فائق علی جمالی ، حلقہ این اے 256سے عبدالخالق ، ذیلی حلقوں پی بی 18حضور بخش ، پی بی 19سے میر فیاض طارق زہری اور پی بی 20سے سردا رزادہ عالم خان بزنجو ، حلقہ این اے 257سے جام کمال خان ، ذیلی حلقوں پی بی 21اور 22سے بھی جمال خان جبکہ پی بی 23میں میر حیدر علی محمد حسنی امیدوار ہوں گے ،اس کے ساتھ حلقہ این اے 258سے اسلم بلیدی ، ذیلی حلقہ پی بی 30سے محمد اشرف ساغر ، حلقہ این اے 259سے یعقوب بزنجو ، ذیلی حلقہ پی بی 27سے برکت علی ، بی بی 28سے ڈاکٹر علی بلوچ ، حلقہ این اے 260سے سردار فتح محمد حسنی ، ذیلی حلقوں پی بی 31سے میر مجیب الرحمن محمد حسنی ، پی بی 32سے سردار زادہ عمیر محمد حسنی ، پی بی 33سے میر شعیب نوشیر وانی ، پی بی 34سردار فتح محمد حسنی ،حلقہ این اے 261سے میر عطاء اللہ لنگوئی ، ذیلی حلقوں پی بی 36میں بھی میر عطاء اللہ لنگوئی ، پی بی 37سے میر جمیل احمد شوانی ، حلقہ این اے 262سے نواب سلیم خان خلجی ، ذیلی حلقوں پی بی 39سے بھی نواب سلیم خان خلجی ، پی بی 46سے ملک محمد مصلح دین مینگل ، حلقہ این اے 263سے جمال شاہ کاکڑ ، ذیلی حلقوں پی بی 40سے محمد رضا خلجی ، پی بی 41سے سردار ساحر گل خان خلجی، پی بی 42سے شیخ زرق خان مندوخیل ،حلقہ این اے 264حاجی ارض محمد براچ ، ذیلی حلقوں پی بی 43سے نعیم الرحمن خان مولاخیل ،پی بی 44سے نور محمد ، پی بی 45سے حاجی ارض محمد براچ ، حلقہ این اے 265سعید اللہ ترین ، ذیلی حلقوں پی بی 47سے ایمل خان ، پی بی 48سے حبیب الرحمان خان ترین ، پی بی 49سے سید محمد عثمان جبکہ حلقہ اینی اے 266سے حاجی عبدالمنان خان درانی اور ذیلی حلقوں پی بی 50سے ملک فرید پیر علی ضیاء اور پی بی 51سے حاجی عبدالمنان خان درانی امیدوار ہوں گے ۔