پتوکی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سی23سالہ غلام شبیر قتل

ہفتہ 6 جنوری 2024 15:49

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکی23سالہ غلام شبیر کوقتل کردیامریسکیو1122نے نعش کوتحصیل ہیڈ کواٹر پتوکی منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھولنگرکے علاقہ ڈھلواں گاؤں کے قریب 3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکی23سالہ غلام شبیرکو قتل کردیا ،ریسکیو1122کی ٹیم نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی منتقل کردیا،مقتول23 سالہ غلام شبیر سرائے چھینبہ کا رہائشی تھا، 3کس نامعلوم ملزمان مقتول غلام شبیر کی موٹر سائیکل لیکر موقع سے فرار ہوگے ۔ڈی ایس پی پتوکی عرفان اکبر بٹ نے امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی گروپ کے عہدیداروں کو بتایا کہ ملزمان کی ٹریسنگ کا عمل جاری ہے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔