سیاسی رہنماؤں ،صحافیوں اور بلدیاتی ملازمین کے پیاروں کے انتقال پر مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ اور دیگر کی تعزیت

اتوار 7 جنوری 2024 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2024ء) بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدور رہنما سیدذوالفقار شاہ،راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،محمد نذیر،ریحان قاضی،عباس احمد،پھول محمد،بنارس جدون اور دیگر نے متحدہ لیبر فیڈریشن کے بانی صدر گل رحمن،اینکر پرسن علی ناصر کے والد سابق ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بریگیڈئیر ر ایس اے ناصر، روزنامہ جنگ کے سب ایڈیٹر نسیم اختر کی والدہ,ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سلمان اکرم راجہ کی والدہ،ایڈوکیٹ حفیظ قادری،سینئر ادکار کامیڈین ایاز خان کے چھوٹے بھائی گلوگار آفتاب خان، سینئر جرنلسٹ سیدہ نقوی،چیف سیکرٹری سندھ کے پی ایس عثمان جونیجو کے والد، بلدیہ شرقی کے ریٹائر ڈرائیور محمداکبر،لیاری ٹاؤن سولڈویسٹ کے ڈرائیور صغیر بلوچ کی والدہ،حر جماعت کی ممتاز شخصیت یونین کونسل ایمپلائز کراچی کے سابق صدر نیرون کوٹ حیدرآباد کے ٹاؤن میونسپل کمشنر نورعلی انٹر، ٹاؤن آفیسر شوکت علی انٹرکے والدو چیف میونسپل آفیسرممتاز علی انٹر کے چچا فقیرعلی محمد انٹر ,سیاسی قائدین و رہنماؤں ان کے پیاروں سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز، سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی ہمشیرہ وایم این اے ارباب زکاء اللہ کی والدہ،پی پی پی لیڈیز ونگ کی صوبائی جنرل سیکریٹری مہرین بھٹو کے والدعبدالرزاق بھٹو،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کے چچا زاد بھائی عارف اسمعیل محنتی،پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد رسان صافی کی والدہ،بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوان خالد حسنین خالد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کیلیے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینئر صحافی وبیوروچیف این این آئی نیوز ایجنسی کے ایک ہفتے میں چار قریبی عزیزوں کے انتقال پر ان سے اور ان کے فیملی ممبران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔