ش*کاروان بڑھتا جا رہا ہے مخالفین پیچھے ہوتے جا رہے ہیں جیت فیصل خان کی ہوگی

پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور انشا اللہ آپ بھائیوں کی طاقت سے جیت کر عوام کی خدمت کروں گا ،سردار زادہ میر فیصل خان جمالی

پیر 8 جنوری 2024 00:00

۲اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2024ء) کاروان بڑھتا جا رہا ہے مخالفین پیچھے ہوتے جا رہے ہیں جیت فیصل خان کی ہوگی۔شمولیت اور حمایت روزانہ دل سے ہو رہے ہیں ۔گوٹھ بنگل دوڑو کے سومرا برادی نے الیکشن میں فیصل خان کی حمایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق سردار زادہ فیصل خان جمالی کے کارواں میں دن بدن لوگ حمایت اور شمولیت کررہے ہیں آج حلقہ پی بی 17 اوستا محمد اور گنداخہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار زادہ فیصل خان جمالی میر ندیم خان جمالی کی جنرل الیکشن کے سلسلے میں بنگل دڑو کیگوٹھ اللہ بخش سومروآمد سید قربان علی شاہ ۔

اللہ بخش خان سومرو حاکم علی سومرو علی بخش سومرو ممتاز علی سومرو سے ملاقات کی اور جنرل الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی اس موقع پر گوٹھ اللہ بخش سومرو بنگل دڑو کے سومرو برادری نے جنرل الیکشن میں سردار ذادہ فیصل خان جمالی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ سردار گھرانہ نے ہمیشہ خیر خواہی کی ہے اد لیے ہم باقائدہ میر فیصل خان کے ساتھ ہیں اور میر محمد صلاح شہلیانی نے بھی سردار صاحب کے بارے میں اور پیپلز پارٹی کے بارے میں کہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور پارٹی کا نعرہ بھی ہے جئے بھٹو جئے عوام انشا اللہ آپ بھائیوں کی طاقت سے جیت کر علاقے کے عوام کی خدمت کروں گا اقتدارمیں نہ ہوتے بھی جو ہوسکا خدمت کی انشا اللہ اب بھی کروں گا اس موقع پرمیر حسن خان شہلیانی میر ریاض خان ہجوانی میر غازی خان پندرانی عابد حسین جمالی میر علی نواز خان عمرانی غلام علی رند ٹکا خان جمالی وڈیرہ صابر حسین لاشاری ناصر علی جمالی امام بخش جمالی باجھی خان ہجوانی مومن علی جمالی اکبر علی جمالی عمران علی جمالی غلام سرور جمالی خادم حسین جمالی عبدالسلام جمالی بھی موجود تھے۔ ۔