انشاء اللہ تعالیٰ اس بار بھی ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم میاں نواز شریف ہوں گے،رانا محمد حیات

پیر 8 جنوری 2024 16:45

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) حلقہ این اے 134 امیدوار ایم این اے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمارانامحمدحیات خاں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی و بدامنی کا خاتمہ کیا اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے میاں نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا انشاء اللہ تعالیٰ اس بار بھی ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم میاں نواز شریف ہوں گے ا نتخابات 8فروری کو ہر صورت میں ہوں گے اور عوام مسلم لیگ (ن) کو ملک کی باگ ڈور سونپیں گے کچھ لوگ انتخابات کے انعقاد سے گھبراہٹ کا شکار ہیںنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روز اپنے حلقے لالہ پاک کالونی میں چئیر مین اعظم حیات کے ڈیرہ پرانتخابی دفتر افتتاح کی تقریب کے دوران اہل علاقہ اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیدوار ایم پی اے مسلم لیگ ن رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ میری حلقے کی عوام سے گزارش ہے کہ آپ نے دل و جان سے شیر کو ووٹ اور سپو رٹ کرنا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،آنے والا وقت ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے جس کو کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی انتخابات نہ ہونے کے خواب دیکھنے والے لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف ہیںاس موقع پر کثیر تعداد مین عوام نے شرکت کی مسلم لیگی رہنمائوں نے علاقہ کی عوام کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔