ترجمان گوہرانقلابی پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے سے اٴْمیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری ہونے کی تردید کر دی

بدھ 10 جنوری 2024 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے ترجمان گوہر انقلابی نے صوبے سے اٴْمیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری ہونے کی تردید کر تے ہوئے کہاہے کہ پی پی پی خیبرپختونخوا نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا ،پیر اسلم پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر کبھی رہا ہی نہیں،پیر اسلم نے ڈسٹرکٹ نوشہرہ ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںگوہر انقلابی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا،پی پی پی خیبرپختونخوا نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ پیر اسلم پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر کبھی رہا ہی نہیں،پیر اسلم نے ڈسٹرکٹ نوشہرہ ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا ، پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہونے کے دعوے غلط ہیں ،نوشہرہ سے سلیم کھوکر این اے 33 سے پیپلز پارٹی کا اٴْمیدوار ہے ،پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔