لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 11 جنوری 2024 16:29

لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی  کے کاغذات مسترد کئے جانے  کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تین حلقوں سے کاغذات مسترد کئے جانے کے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے( کل ) جمعہ کو جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ۔

ریٹرننگ افسر کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے صوبائی حلقہ پی پی 218،حلقہ این اے150,151سے کاغذات مسترد کئےگئے ہیں۔ دائر اپیل میں شاہ محمود قریشی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ہیں۔ استدعا ہے کہ ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کنندہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔