تحریک لبیک پاکستان نے حیدرآباد سے عام انتخابات کے لئے اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

جمعرات 11 جنوری 2024 22:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) تحریک لبیک پاکستان نے حیدرآباد سے عام انتخابات کے لئے اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا، امیدواروں کو ٹکٹ تقسیم کرنے کی تقریب ٹی ایل پی حیدرآباد سیکریٹریٹ پر منعقد ہوی جس میں شیخ الحدیث و ضلعی امیر حیدرآباد صوفی رضا محمد عباسی نے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے، اس موقع پر این اے 218 کے لئے محمد عمر چشتی، این اے 219 کے لئے محمد عرفان قریشی، پی ایس 60 کے لئے وسیم احمد، پی ایس 61 کے لئے ڈاکٹر وقاص شعبان، پی ایس 62 کے لئے قاری محمد نوید حنفی، پی ایس63 کے لئے زمان احمد خان، پی ایس 64 کے لئے صلاح الدین غوری، پی ایس 65 کے لئے محمد امجد آرایں کو ٹکٹ جاری کیا گیا، تقریب میں صوبائی رہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ضلعی قیادت میں ناب امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی، ضلعی ناظم اعلی غلام قادر ملکانی، ضلعی الیکشن سیل انچارج تابش حسین ضلعی ممبران حاجی نذیر شیخ، فرخ نقشبندی، قاضی ناصر و دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

صوفی رضا محمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ ٹی ایل پی نے حیدرآباد کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں اب عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک میں نظام مصطفیﷺ کے نفاظ کے لئے 8 فروری کو اپنا ووٹ کرین کو دیں کیوں کہ نظام مصطفیﷺمیں ہی ہر مسلے کا حل ہے۔