ژ*مسلم لیگ ن نے فیصل آ باد ڈویژن میں بھی پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا

- ضلع کے ایم این اے کے 1اور ایم پی اے کے 4حلقوں میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا

جمعرات 11 جنوری 2024 19:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے 8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح فیصل آ باد ڈویژن میں بھی پارٹی امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں انتخابی ٹکٹ جاری کر دیئے‘ فیصل آباد ضلع کے ایم این اے کے 1اور ایم پی اے کے 4حلقوں میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آن لا ئن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں شامل چنیوٹ کے حلقہ این اے 93میں سید محمد رضا بخاری ‘ پی پی 94مہر شاہ بہرام برال‘این اے 94میں قیصر احمد شیخ ‘پی پی 95میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی‘ پی پی 97میں محمد ثقلین احمد سپرا‘ فیصل آباد ضلع کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95میں سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم‘ این اے 96میں طلال چوہدری یا ملک نواب شیر وسیر میں سے کس کو پارٹی ٹکٹ ملتا ہے فیصلہ آج ہو گا۔

(جاری ہے)

پی پی 99میں سابق ایم پی اے رانا محمد شعیب ادریس خاں‘ این اے 97میں سابق ایم این اے علی گوہر خان بلوچ‘ پی پی 102میں سابق ایم پی اے جعفر علی ہوچہ‘ پی پی 103میں سابق ایم پی اے محمد صفدر شاکر‘ این اے 98میں سابق ایم این اے چوہدری شہباز بابرگجر‘پی پی 104میں سابق ایم پی اے عارف محمود گل‘ پی پی 105میں سابق ایم پی اے رائو کاشف رحیم خان‘ این اے 99میں میاں قاسم فاروق‘ پی پی 107میں خالد پرویز گل‘ این اے 100میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں‘ پی پی 108میں سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف‘ پی پی 109میں سابق ایم پی اے ظفر اقبال ناگرہ‘ این ای101میں میاں عرفان منان‘ پی پی 111میں سابق ایم پی اے چوہدری فقیر حسین ڈوگر‘ پی پی 113میں سابق ایم پی اے رانا علی عباس خاں‘ پی پی 114میں سابق ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف‘ این ای102میں سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی ‘ پی پی 115میں میاں طاہر جمیل‘ پی پی 116میں رانا احمد شہریار‘ این اے 103میں سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری‘ پی پی 117میں سابق ایم پی اے ملک محمد نواز‘ پی پی 118میں سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ‘ این اے 104میں راجہ ریاض احمد‘ پی پی 110میں سابق ایم پی اے مہر حامد رشید‘ پی پی 112میں اسرار احمد منے خان‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105میں سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ‘ پی پی 119میں چوہدری عقبہ خالد وڑائچ‘ پی پی 120میں عبدالقدیر علوی‘ این اے 106میں سابق ایم این اے چوہدری جنید انوار ‘پی پی 121میں امجد علی‘ پی پی 122میں کرنل (ر) محمد ایوب گادھی‘ این اے 107میں چوہدری اسد الرحمن‘ پی پی 123میں مس نازیہ راحیل‘ پی پی 124میں سید قطب علی شا ہ‘ ضلع جھنگ کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108میں مخدوم سید فیصل صالح حیات کو اس حلقہ کے ساتھ ساتھ پی پی 125کا بھی پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی پی 126میں مہر محمد اسلم بھروانہ‘ پی پی 128میں خالد محمد سرگانہ‘ این اے 110میں محمد آصف معاویہ‘ پی پی 129میں خالد غنی ‘ پی پی 130میر عباس سیال‘ پی پی 131میں فیصل حیات کو انتخابی نشان شیر کے لئے پارٹی ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔