پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع اوکاڑہ میں 4 قومی و 8 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے

جمعہ 12 جنوری 2024 17:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع اوکاڑہ میں 4 قومی و 8 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 136 سے چوہدری سجاد الحسن ، پی پی 191 اوکاڑہ سٹی سے ڈاکٹر جہانزیب احمد چوہدری ، پی پی 192 سے رائو ایاز الکریم امیدوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ 2 سابق رکن قومی اسمبلی رائے غلام مجتبیٰ کھرل اور چوہدری سجاد الحسن کو ٹکٹ دئیے گئے۔ سٹی کے حلقہ پی پی 191سے نوجوان سماجی رہنما و صحافی ڈاکٹر جہانزیب احمد چوہدری کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔