بلاول بھٹو کی اعتزاز احسن سے ملاقات ، انکی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 جنوری 2024 18:56

بلاول بھٹو کی اعتزاز احسن سے ملاقات ، انکی خواہر نسبتی کے انتقال پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لنک بیدیاں روڈ پر واقع پی پی پی رہنما اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے انکی خواہر نسبتی نگہت چیمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتزاز احسن کی اہلیہ بشری اعتزاز سے ان کی ہمشیرہ نگہت چیمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور نگہت چیمہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔