پیپلز پارٹی نے اوکاڑہ میں 4 قومی و8 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے

جمعہ 12 جنوری 2024 22:17

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع اوکاڑہ میں 4 قومی و8صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے۔اوکاڑہ سٹی کے حلقہ پی پی 1سے نوجوان سماجی رہنما و صحافی ڈاکٹر جہانزیب احمد چوہدری امیدوار ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع اوکاڑہ کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای135سے رائے غلام مجتبیٰ کھرل، این اے 136 سے چوہدری سجاد الحسن، این اے 137سے محمد یاسین،این اے 1سی38 رائے احمد حسن جندیکا امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی طر ح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 185سے محمد مزمل بشیر،پی پی 186 سے سید علی حسنین نقوی،پی پی 187 سے سردار جاوید اقبال جٹ، پی پی 188سے رائے احمد حسن جندیکا،پی پی 189سے میاں ریاض وٹو،ی پی 190سے مہر جاویداقبال نورنگ،پی پی W191اوکاڑہ سٹی ڈاکٹر جہانزیب احمد چوہدری اور پی پی 192سے راو ایاز الکریم امیدوار ہوں گے۔

جاری ٹکٹوں میں 2سابق رکن قومی اسمبلی جس میں رائے غلام مجتبیٰ کھرل اور چوہدری سجاد الحسن کو دئیے ہیں اور اوکاڑہ سٹی کے حلقہ پی پی 191سے نوجوان سماجی رہنما و صحافی ڈاکٹر جہانزیب احمد چوہدری کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔