فیصل آباد سے راجہ ریاض اور نواب شیر وسیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 منحرف اراکین کو ن لیگ کے ٹکٹ جاری

جمعہ 12 جنوری 2024 22:33

فیصل آباد سے راجہ ریاض اور نواب شیر وسیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 منحرف ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد سے راجہ ریاض احمد خاں اور نواب شیر وسیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 منحرف اراکین کوٹکٹ جاری کردیئے گئے ،طلال چوہد ری اور سابق وزیر مملکت رانا افضل خان مرحوم کی فیملی ناراض ، آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو وعدے مطابق ٹکٹ جاری کردیئے جس کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ 104سے ملم لیگ ن کے امیدوار راجہ ریاض احمد خاں اور این اے 96سے ملک نواب شیر وسیر کو ٹکٹ جاعی کئے گئے ہیں، این اے 104میںپا کستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنی جماعت کے دیرینہ ساتھی سابق وزیر مملکت خزانہ رانا افضل خاں مرحوم کی فیملی اور این اے 96 سے مسلم لیگ ن سابق ایم این طلال چوہدری کو نظرانداز کیا گیا ہے مرحوم رانا افضل خاں کی فیملی اور طلال چوہدری الیکشن 2024ء سے آئوٹ ہوگئے ہیں مسلم لیگ ن کے قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مزید منحرف اراکین میں رحیم یار خان این اے 169 سے سید مبین، این اے 166 بہاولپور سے سید سمیع الحسن گیلانی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح مظفر گڑھ این اے 176 سے سید باسط بخاری، این اے 178 سے عامر گوپانگ ہیں جبکہ ملتان این اے 148 سے احمد حسین، 153 سے رانا قاسم نون ہوں گے۔این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری اور این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو کو بھی ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی گئی۔