پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف این اے 132 قصور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے،مریم اورنگزیب

جمعہ 12 جنوری 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف قصور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ جمعہ کو پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی حلقے میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی پی 175 پر ملک رشید احمد خان اور پی پی 179 سے ملک محمد احمد خان کو بھی ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ شہباز شریف کو پارٹی ٹکٹ نمبر 0447 جاری ہوا ہے ۔