تحریک انصاف نے ایبٹ آباد میں دو قومی اور 4 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

جمعہ 12 جنوری 2024 21:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے دو قومی اور 4 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 سے علی اصغر خان،این اے 17 سے علی خان جدون تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔حلقہ پی کے 45 سے مشتاق احمد غنی، حلقہ پی کے 44 سے افتخار خان، پی کے 43 سے رجب علی عباسی اور پی کے 42 سے نذیر عباسی کو ٹکٹس جاری کئےگئے ۔