ایم کیو ایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

جمعہ 12 جنوری 2024 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) ایم کیوایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔ جس کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 229پر ڈاکٹر فوزیہ حمید، این اے 232پر آسیہ اسحاق، این اے 233پر جاوید حنیف اور این اے 234پر عامر پیر زادہ ایم کیوایم کے امیدوار ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235 پر اقبال محسود، این اے 236 پر حسان صابر، این اے 237 پر رئوف صدیقی، این اے 238 پر صادق افتخار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر ارشد وہرہ، این ای241 پر ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر مصطفی کمال، این اے 243 پر ہمایوں عثمان، این اے 244 پر فاروق ستار، این اے 245 پر حفیظ الدین ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر امین الحق، این اے 247 پرخواجہ اظہارالحق، این اے 248 پر خالدمقبول صدیقی، این اے 249 پر احمد سلیم صدیقی اور این اے 250پر فرحان چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔