آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت پنجاب سیف سٹیزہیڈ کوارٹرزمیں اعلی سطح کا اجلاس

ہفتہ 13 جنوری 2024 14:48

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت پنجاب سیف سٹیزہیڈ کوارٹرزمیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر ِصدارت پنجاب سیف سٹیز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز، سی ٹی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی ویلفیئر، ڈی آئی جی ٹیلی، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نیویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ہفتہ کو ہونے والے اس اجلاس میں پنجاب پولیس کے صوبے بھر میں جاری ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر پراجیکٹس،پنجاب ہائی وے پٹرول رولز میں ترمیم، لائسنسنگ سنٹرز، ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز اور روڈ سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،آئی جی پنجاب نے شہریوں کی سہولت اور فورس کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اور سروس ڈیلیوری بہتر بنا کر پنجاب پولیس کا مجموعی تشخص اجاگر کر رہے ہیں، تھانوں کی اپنی عمارات کے لئے اراضی کا حصول اور سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر جاری ہے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے بعد 18 شہروں میں بھی سیف سٹیز پراجیکٹس پر کام جاری ہے،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹریفک لائسنسنگ کی شرح بڑھانیاورآن لائن لائسنسنگ کے فروغ کے لئے پی آئی ٹی بی کے ساتھ مل کر اقدامات کئے ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹریفک دفاتر کی صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جا رہا ہے،ڈی پی اوز تمام تھانوں میں ٹیلی کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کرنے کے کام کی خود نگرانی کریں،رحیم یار خان اور راجن پور کے کچہ آپریشن میں سپورٹ کے لئے اے پی سی، سی ٹی ڈی کو آرمڈ گاڑیاں دے رہے ہیں، رواں سال فورس اور اہلخانہ کی ہیلتھ، ایجوکیشن اور ویلفیئر کے لئے ماضی سے کہیں زیادہ فنڈ فراہم کریں گے، اجلاس میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز، پاسبان، سیف سٹیز، خدمت مراکز، تحفظ منزل، تحفظ درسگاہ سمیت تمام پراجیکٹس پر جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔