قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم سے پارٹی امیدوار کے طورپرباضابطہ کاغذ اورپارٹی ٹکٹ جمع کرادیا ، بلال اظہر کیانی

ہفتہ 13 جنوری 2024 16:01

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم سے پارٹی امیدوار کے طورپرباضابطہ کاغذ اورپارٹی ٹکٹ جمع کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ، قیادت کے اعتماد اور حلقے کے عوام کی حمایت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، جہلم کے عوام نے جس اعتماد اور محبت سے نوازا ہے،ان کے ووٹ کاتاریخی خدمت کی صورت شکریہ ادا کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ8 فروری کے انتخابات میں شیر کی جیت کے ذریعے نواز شریف کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے۔