(ن )لیگ کے راجہ ریاض این اے 104 سے دستبردار، بیٹے کو میدان میں اتار دیا

ہفتہ 13 جنوری 2024 19:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 سے طبیعت کی خرابی کے باعث دستبردار ہورہا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہا کہ شیر کے نشان پر میرا بیٹا راجہ دانیال الیکشن لڑے گا، اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے مسائل پر کافی کام کررہا ہوں اس حوالے سے راجہ دانیال نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ کا مشکور ہوں کہ مجھے موقع دیا، بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔