ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 50 ا ے ڈی سی آراٹک نے20 امید واروں کو نشانات الاٹ کر دیئے

اتوار 14 جنوری 2024 14:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2024ء) ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 50 ا ے ڈی سی آراٹک محمد وقاص اسلم نے20 امید واروں کو نشانات الاٹ کر دیئے ہیں، 9 امید واروں نے اپنے کا غذات نامزد گی واپس لے لیے ، تحریک انصاف کی ایمان طاہر کو واٹر ٹربائن ،ان کی ہمشیرہ انبساط طاہرصادق کوایک دستہ،میجر طاہر صاد ق کی اہلیہ ناز طاہر کو مور،سر براہ ٹی ایل پی علامہ حافظ محمدسعد حسین رضوی کو کرین، امید وار مسلم لیگ (ن) سابق رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال کو شیر،امید وارپی پی پی سابق وزیر مملکت سلیم حیدر کو تیر،امید وارجماعت اسلامی سر دار امجد علی خان کو ترازو،امید وار ایم کیو ایم سر دارغلام مجتبیٰ خان کو پتنگ ،امید وارجے یو آئی قاری فخرالدین رازی کو کتاب،امید وار پاکستان مرکزی مسلم لیگ قاسم علی خان کو کرسی،امید وارراہ حق پارٹی محمد صفدر ہاشمی کو استری ،امید وار تحریک عظمت پاکستان محمد عاصم کو باسکٹ،آزاد امید واران حسن یار خان کو ہینڈ پمپ ،ان کے بھائی ملک بہادر یارکو صابن کی ٹکی ،خاتون امید وار رفعت ناز بلیک بورڈ،سراج گل کو سائیکل،عمران علی خان کو کمبل،قیصر شہزاد کو کر کٹ اسٹمپ،محمدسلیم کو ریچھ ،ملک محمد عاصم رضا کو پیالہ کے نشانات الاٹ کیے گئے۔

\378