8 فروری کا سورج مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا،میاں عبدالمنان

نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے، وہ قوم کی آخری امید ہیں اور وہ اقتدار میں آ کر قوم کی محرومیاں ختم کریں گے سابق ایم این اے

پیر 15 جنوری 2024 12:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن) کے ہردلعزیز رہنما سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نے اپنے صاحبزادے مسلم لیگ (ن) این اے 101 کے امیدوار میاں عرفان منان اور امیدوار پی پی 114 شیخ محمد یوسف کو مٹھائی کھلا کر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا‘ اس موقع پر میاں عبدالمنان نے کارکنوں کو پیغام دیا کہ شیخ محمد یوسف بھی میاں عرفان منان کی طرح میرا بیٹا اور میاں نواز شریف کا شیر ہے‘ پی پی 114 کے مسلم لیگی ورکر نواز شریف کے شیروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں‘ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا سورج مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا اور میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے‘ میاں محمد نواز شریف قوم کی آخری امید ہیں اور وہ اقتدار میں آ کر قوم کی محرومیاں ختم کریں گے‘ اس موقع پر پی پی 114 کے امیدوار شیخ محمد یوسف نے کہا کہ میاں عبدالمنان میرے قابل احترام بزرگ ہیں‘ میں ان کی سرپرستی میں اپنی مہم کا آغاز کر رہا ہوں انشاء اللہ پی پی 114 سے ریکارڈ لیڈ لیکر کامیابی حاصل کروں گا‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت میاں نواز شریف؂ مقبول ترین لیڈر ہیں‘ 8فروری کوالیکشن کے بعدمسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف نے ہمیشہ قوم کے ساتھ جووعدے کئے وہ100فیصدپورے کئے گئے‘ عوام اُن پراعتمادکرتے ہیں‘ انشاء اللہ کامیاب کے بعد حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادوں گا اور عوامی امنگوں کے مطابق کام کر کے دکھائوں گا‘ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نام ہے ترقی و خوشحالی کا اور 8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگا کر ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔

میاں محمد نواز شریف کو نا اہل کر کے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلا گیا مگر اب تمام سازشیں نا کام ہو چکی ہیں۔ میاں نواز شریف ہی اس ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی سمیت ہر طرح کی عفریت سے نجات دلا سکتے ہیں‘ انہوں نے پی پی 114 کے عوام سے کہا کہ شیرمیدان میں آچکے ہیں‘ آپ بھی کمر کس لیں اور میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو جتوانے کیلئے تیار ہو جائیں۔۔