مسلم لیگ( ن)ملک بھر میں عوام کا اعتماد حاصل کر چکی ہے، ملک محبت اعوان

پیر 15 جنوری 2024 23:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2024ء) این اے 17 سےمسلم لیگ( ن)کے نامزد امیدوار ملک محبت اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن)ملک بھر میں عوام کا اعتماد حاصل کر چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں مسلم لیگ ن کے سپوٹرز عہدیدران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ( ن)ملک بھر میں عوام کا اعتماد حاصل کر چکی ہے کیونکہ مسلم لیگ( ن) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔ہمارا مقصد عوام کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور عوام کے مسائل حل کر کے انہیں خوشحال بنانا ہے ۔ملک محبت اعوان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی بہتری ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔8 فروری کا سورج میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔