الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی

پاکستان تحریک انصاف بھی رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل،پارٹی سربراہ کا خانہ خالی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جنوری 2024 15:55

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ اردو۔ 16 جنوری 2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجشسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، پاکستان تحریک انصاف بھی رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل ہیں تاہم پارٹی سربراہ کا خانہ خالی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کے روز سنا دیا گیا جس کے تحت 13سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر دی لسٹ کردیا گیا ہے ان سیاسی جماعتوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی ،سب کا پاکستان پارٹی، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ،پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اورنظامِ مصطفی پارٹی شامل ہیںالیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا جس کی بناء پر الیکشن کمیشن نے 2 پارٹیوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول جبکہ 13 کے مسترد کر دیے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے نظام مصطفی اورپاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا اسی طرح جمعیت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے جرمانہ کیا تھا۔ہ عوامی نیشنل پارٹی کو انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے پارٹی صدر اسفندیارولی کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اے این پی نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کوانٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پرانتخابی نشان الاٹ نہیں کیاتھا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے جواب میں عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی۔