مظفرگڑھ،سابق صوبائی وزیر نے ایک بار پھر سیاسی وفاداری بدل لی

منگل 16 جنوری 2024 17:22

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) مظفرگڑھ کے ایک سابق صوبائی وزیر نے ایک بار پھر سیاسی وفاداری بدل لی۔چند ماہ قبل مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالے سابق صوبائی وزیر سید ہارون بخاری نے عام انتخابات 2024 کے لیے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرکے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر ہارون بخاری نے این اے 177 مظفرگڑھ سے جمعیت علمائے اسلام ف کا پارٹی ٹکٹ جمع کرایا، اس سے قبل 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے ہارون سلطان بخاری کو پانچ سے زائد حلقوں کی ٹکٹ جاری کی تھی۔\378