
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
پیپلزبس سروس سے فی الحال یومیہ ایک لاکھ دس ہزار مسافر سفر کررہے ہیں، سندھ حکومت دوسری بسیں بھی لارہی ہے،سینئر صوبائی وزیر پاکستان کی پہلی ای وی بسز سندھ حکومت نے متعارف کروائی ہیں۔ اگست کے آخر میں ای وی اسکوٹر اور ای وی بسز آجائیں ،اسمبلی میں خطاب
جمعہ 1 اگست 2025 23:02

(جاری ہے)
جمعہ کو سندھ اسمبلی کی خواتین ارکان سبز لباس اور سفید دو پٹے پہن کر آئی تھیں۔ جس سے سندھ اسمبلی میں جشن آزادی کی جھلک نظر آئی۔
وقفہ سوالات میں ایم کیو ایم ڈاکٹر فوزیہ حمید کے سوال کے جواب میں سینئر صوبائی وزیرنے بتایا کہ پیپلز بس روزانہ ایک لاکھ دس ہزار مسافرسفر کرتے ہیں اورسندھ حکومت سبسڈی بھی دیتی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ رہا ہے۔ سندھ حکومت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اس مسئلے جو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ای وی بسز سندھ حکومت نے متعارف کروائی ہیں۔ اگست کے آخر میں ای وی اسکوٹر اور ای وی بسز آجائیں گی۔ یہ اسکوٹر ز خواتین کو مفت میں دی جائیں گی ۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اورینج لائین منصوبہ بھی سندھ حکومت کا ہے۔ کراچی میںدو قسم کے بس ٹرمینل بن رہے ہیں جن کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں پیسے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بی ارٹیز کو ایک دوسرے کے ساتھ لنک کیا جائے گا تاکہ وہ زیادہ مفید ثابت ہوسکیں۔ریڈ لائن اور ییلو لائن بھی ایک دوسرے کے ساتھ لنک ہوں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے گاڑیوں کی روٹ پرمٹ مینوئل تھا ،اب ہم نے تمام چیزوں کو ڈجیٹل کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال 2026 میں ٹرانسپورٹ کا پورا محکمہ ڈجیٹلائیزڈ ہوجائے گا۔ روٹ پرمٹ ہم نے ابھی سے ہی ڈجیٹل کردیا ہے۔ایوان کی کارروائی کے دوران ارکان کے کئی توجہ دلا نوٹس بھی زیر بحث آئے جن میں عوامی اہمیت کے حامل امور کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن فوزیہ حمید نے اپنے توجہ دلاو نوٹس میں کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نا اہلی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ،کراچی میں بہت زیادہ غیر قانونی تعمیرات موجود ہیں۔ جن کی تعداد15 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال اورنگی لیاقت آباد اور کورنگی میں سب سے زیادہ تعمیرات ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایس بی سی نے اجازت نہیں دی تو پھر یہ غیر قانونی تعمیرات کیسے ہوئیں ایس بی سی اے کے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں۔ پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرونے کہا کہ تمام متعلقہ لوگوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور حکومت سندھ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بہت سنجیدگی سے کام کررہی ہے ۔اقلیتی رکن مہیش کمار ہسیجا نے اپنے توجہ دلاو نوٹس میں کہا کہ نصابی کتابوں میں اقلیتی بچوں کو اتھیکس کا مضمون دیا گیا ہے۔ اخلاقیات کا مضمون تو سب کے لیئے ہونا چاہئے۔ اقلیتی بچوں کے لیئے نصاب میں اتھیکس کی جگہ دوسرا مضمون دیا جائے اسلامیات پر غیر مسلم بچوں کو اعراض نہیں ہوتا۔ انہوں نے مسیحی برادری کے لئے ایک الگ بورڈ بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیر تعلیم سردار شاہ نے توجہ دلانوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں سنگل کریکیولیم لایا گیاتھا جس کی ہم نے مخالفت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت مسلم بچوں کو اسلامیات اور نان مسلم کو ایتھیکس پڑھایا جا رہا ہے ،ہم نے 2022 میں نے نصاب کا از سر نو جائزہ لیا۔ اس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ نصاب کے حوالے سے ہروقت تبدیلیاں ضروری ہوتی ہیں یہ کبھی بھی مطمئن ہونے والی چیز نہیں ہے ۔ پوری دنیا میں نصاب تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں میں سب سے زیادہ تعداد ہندو بچوں کی ہے کیونکہ ہندو دھرم کی بنیاد ہی سندھ میں پڑی تھی۔ ایم کیو ایم کے نجم مرزا کے ایک توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں جو کیپ کے ذریعے بچوں کے داخلوں سے متعلق تھا وزیر تعلیم سردار شاہ نے بتایا کہ کیپ کی داخلہ پالیسی کو پورے سندھ تک پھیلایا گیا ہے اوریہ کیپ داخلہ کمپیوٹر آٹومیٹک کرتا ہے جس میں کوئی انسانی مداخلت نہیں ہوتی ۔ وزیرتعلیم نے بتایا کہ داخلوں میں اے ون گریڈ اور اے گریڈ میں ترجیح دیتے ہیں ۔پی ای سی ایچ ایس کالیج پر داخلوں کا زیادہ دباو ہے ۔ پہلے داخلہ کے لیئے سفارش چلتی تھی مگر ایسا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 154 کالجز ہیں لوگ کہتے ہیں فلاں کالج میں داخلہ دیں۔ ہر کسی کو اس کی خواہش کے مطابق داخلہ نہیں مل سکتا ۔ سردار شاہ نے بتا یا کہ کراچی میں ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد درخواستیں داخلے کے لیئے موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ کی کمی ہے جبکہ کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کے لیئے دباو بھی زیادہ ہے ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کی جانب سے سندھ اسمبلی میں مختلف آڈٹ رپورٹس پیش کی گئیں جنہیںپبلک اکاو نٹس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کیی دوپہر ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
-
سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.