سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا

کس بنیاد پر 10، 10 سال کی سزائیں دی جا رہی ہیں، ہم بھاگنے والے نہیں ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،گفتگو

جمعہ 1 اگست 2025 22:38

سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو ملازمین کی شہادتوں پر قوم کے منتحب نمائندوں کو 10، 10سال کی سزائیں دی گئیں، ہم اپیل کریں گے مگر 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اطلاعات سیل سول سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن تاریک تھا ایسی سزائیں کسی ملک میں نہیں دی جاتیں، کس بنیاد پر 10، 10 سال کی سزائیں دی جا رہی ہیں،دو ملازمین کی شہادتوں پر قوم کے منتحب نمائندوں کو 10، 10سال کی سزائیں دی گئیں، ہم اپیل کریں گے مگر 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں، ہم پھر بھی آئین و قانون کی جنگ لڑتے رہیں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم پنجاب کے مظلوموں ، تیراہ کے بے گھر افراد اور بلوچستان کے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے خوف سے مقدمے کیے جارہے ہیں، آپریشنز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مخصوص علاقوں میں کالعدم داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کے گھروں میں جنگجوں نے پناہ لی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ صاحب سے دوبارہ بات کروں گا کہ آپریشن جہاں ہوتا ہے وہاں کے لوگوں کے اجازت سے ہو۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کا احتجاج ایک ملک گیر تحریک ہوگی۔