
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
اس سال ہم نے معرکہ حق میں بھارت کو ایسی شکست دی ہے، جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بلند کیا ہے،وزیر بلدیات سندھ
جمعہ 1 اگست 2025 23:02

(جاری ہے)
تقریب سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید،کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں، اسکولوں کے طلبہ و طالبات، اسکائوٹس سمیت مختلف این جی اوز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ریلی پیپلز چورنگی سے شروع ہوکر مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ آج سے کراچی سمیت سندھ بھر میں معرکہ حق جشن آزادی کی 14 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سال صرف سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے تحت صوبے بھر میں ہزاروں کی تعداد میں اس طرح کی تقریبات ان 14 دنوں میں منعقد کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہم ہر سال کی طرح روایتی انداز کی بجائے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ اپنا 78 واں جشن آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ اس سال کے جشن آزادی کے 14 روزہ تقریبات میں ملک کا ایک ایک شخص اپنا حصہ ڈالے۔ سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مختلف مکاتب فکر، سیاسی جماعتوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اس سلسلے میں ملاقاتیں کررہے ہیں اور ان تمام کی جانب سے بھی اس سال جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام تقاریب جو سندھ حکومت کے تحت منعقد ہورہی ہیں ان میں صرف پیپلز پارٹی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتیں اس ان تقاریب کا حصہ بنیں اور ہم بھی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے منعقد ہونے والی تقاریب میں بھرپور شرکت کریں گے کیونکہ یہ تقاریب پاکستان اور پاکستان کی جشن۔ کی تقاریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایک ایک گھر، دکان، مارکیٹ، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں سجائی جائیں گی اور اس پر انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور کراچی میں تین بڑے میگا ایونٹس بھی منعقد کئے جائیں گے۔ اس سال تمام کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جارہے ہیں۔ ہر قسم کی ریلیاں نکالی جائیں گی اور اس شہر اور صوبے کی ایک ایک گلی کوچے، عمارتوں اور گھروں کو سجایا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں نیجشن آزادی منانیکا ایک پلان ترتیب دیا ہے اور تمام اداروں نے ملکر اس جشن آزادی کو کامیاب بنانا یے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس سال کی جشن آزادی میں اس ملک اور صوبے کا ایک ایک شہری کوان تقاریب کو اپنی تقاریب سمجھ کر اسمیں شرکت کرنی چاہئیے۔ اس سال کلچرل۔ثقافتی پروگرام آتش بازی اور مشاعروں کا انعقاد ہوگا، اسپورٹس کیایونٹ ہوں گے، کشیتیوں۔ہیوی بائیکس۔ گدھا گاڑی، رکشہ، سائیکل ریس کے مختلف پروگرام منعقد کییجارہیہیں۔ ہم اس سال کی تقاریب میں اپنے قومی ہیروز کی تصاویر کو آویزاں کریں گے۔ اس سال پولیس، رینجرز، پاک فوج اور دیگر شہدا کیاہل خانہ سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ 13 اور 14 اگست کی شب کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بہت بڑے کنسرٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ آتش بازی بھی کی جائے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم اس سال جشن آزادی کو معرکہ حق کے طور پر منا رہے ہیں۔ کیونکہ جب بھارت نے پاکستان کہ سرزمین پر حملہ کیا تو اسیمنہ توڑ جواب دیا ہے اور یہ احساس صرف ہمارے اندر ہی نہیں بلکہ اچھل اچھل کر باہر بھی آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت تو کیا دنیا کی کوئی طاقت پاک سرزمین پر اب حملہ کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ہم اس سال پاکستان کا جشن آزادی اور بھارت کے خلاف کامیابی کا جشن ساتھ ساتھ منائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کہا کہ ہمیں ان مقاصد کو یاد کرنا ہوگا جسکی وجہ سے پاکستان کی آزادی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں پاکستان بننیکی قرارداد منظورکی تھی۔ ہمیں اپنی آزادی کا پیغام ملک کیکونیکونیتک پہنچانا ہے۔ انتھونی نوید نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم بابائے قوم کیفلسفہ کو آگے لیکر چلیں گے کیونکہ یہ ہم سب کے لئیضروری ہے۔ کمشنرکراچی حسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بار 14 اگست جوش وجذبہ سے منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سیجنگ جیتی اسی کو دیکھتے ہوئے یہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ میں تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اس ریلی میں شریک ہوئے اور آج سے 14 اگست تک کی تقریبات کے آغاز کی تقریب کا حصہ بنے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ آج سے ہماری 78 ویں آزادی کی تقریبات کا آغاز ہے۔ آج پوری قوم متحد ییجسکا نتیجہ دنیا نیدیکھا کہ ہم نیجنگ لڑی اور آخر کار میدان سے ہندوستان کو بھاگنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ہم ایمان اتحاد یقین محکم کوسبق آگے لیکر چلیں گے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان سمیت جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں، ان تمام لوگوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر اس ملک کو آزاد کرکے ایک خوبصورت ملک بنایا ہے۔ ہمیں 365 دن ملک کی آزادی کا دن مناسکتے ہیں اور قائد اعظم کے فرمودات پرعمل کرکے ہم ملک کی ترقی میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد یہ کرنا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے یہ جو ملک بنایا اسے سنوارنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی،کسووال کے علاقہ میں25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
-
ماں کا دودھ نومولود بچوں کے لیے مکمل غذا ہے، ڈاکٹرمحمد عدنان
-
چیچہ وطنی ، پولیس کے ساتھی مبینہ مقابلے میں 2 ڈکیت ہلاک ،ساتھی فرار
-
گوجرانوالہ،بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا انکشاف
-
بہاولپور، ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
-
ایف آئی اے بلوچستان زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان گرفتار
-
26 سالہ نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
پاک سعودہ باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے‘ مشاہد حسین سید
-
ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،فائرنگ سے کانسٹیبل زبیرزخمی
-
مئی مقدمات،علیمہ، عظمیٰ خان، اعظم سواتی کی ضمانتوں میں توسیع
-
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران، بشریٰ کی جلد سماعت کیلئے درخواست پھر ملتوی
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.