ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان فضل حسین کی زیر صدارت اجلاس

منگل 16 جنوری 2024 17:31

کولئی پالس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان فضل حسین کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں خیبر پختونخوا اسمبلی پی کے33- کولئی پالس اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12- کوہستان کے تمام امیدواروں کے ساتھ ملاقات کی کی۔ ریٹرننگ آفیسر کولئی پالس اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کولئی پالس کوہستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے عام انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں اور مدمقابل امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق کے حوالہ سے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی تاکہ انتخابات کا انعقاد منصفانہ اور شفاف طریقہ سے ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ عام انتخابات 2024ءکے دوران ضابطہ اخلاق پر صحیح معنوں میں عمل کریں۔