ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے منگوپیر ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران کی ملاقات

پیر 1 ستمبر 2025 19:20

ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے منگوپیر ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر منگوپیر ٹان کمیٹی کے ذمہ داران نے سینئر رہنماں ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تنظیمی اور بلدیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر سینیئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ذمہ داران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تنظیمی امور کو مزید تیز کیا جائے اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا جائے تاکہ شہری سندھ کے عوام کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے۔

سینیئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی سطح پر عوامی خدمت ہی ایم کیو ایم پاکستان کا اصل مشن ہے اور یہی ہمارا عزم ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی نصیر احمد، انچارج متحدہ ارگنائزنگ کمیٹی شکیل عباسی، جوائنٹ انچارج خالد اعوان، قمر بوینرء، تاج اکاخیل سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران، ٹان انچارج اور اراکین ٹان کمیٹی منگوپیر ٹان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر ذمہ داران نے تحریک کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت اور جدوجہد کا یہ سفر بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔