Live Updates

سانگلہ ہل ، گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول میں سولرسسٹم نصب کردیا گیا

پیر 1 ستمبر 2025 20:42

سانگلہ ہل ، گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول میں سولرسسٹم نصب کردیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب ، عظمیٰ بخاری کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کو سن 1988 کے سیلاب سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک ’’سپر فلڈ‘‘ ہے، جس نے پنجاب کو چند گھنٹوں میں شدید متاثر کیا،راوی، ستلج اور چناب کے سیلاب سے اب تک 35 قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے،مون سون اسپیل کے دوران اربن فلڈ کی تیاری تو کی گئی تھی لیکن دریاؤں کے غیر معمولی ریلوں نے غیر متوقع صورتحال پیدا کر دی تاہم پنجاب کے اداروں نے ایمرجنسی میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ 857,000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔151 فلڈ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

238,000 مویشیوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی بچایا جا رہا ہے، جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن ہے۔

تھرمل ٹیکنالوجی اور ڈرونز کی مدد سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جھنگ کے دورے پرتھیں جہاں فیلڈ ہسپتال کے ذریعے 2,500 دیہات کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے بھی فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے 1,021 سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ 64 پلوں کو مرمت کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

متاثرین کو خشک خوراک اور میڈیکل سہولت فراہم کرنے کیلئے ’’ٹینٹ سٹی‘‘ قائم کیا جا رہا ہے۔مویشیوں کے لیے ’’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ ڈپارٹمنٹ‘‘ قائم کر دیا گیا ہے تاکہ پانی میں بہہ کر دوسری جگہ جانے والے جانور بھی مالکان کو واپس مل سکیں۔عظمیٰ بخاری نے اے سی پتوکی فرقان خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ ان کی خدمات کے اعتراف میں پنجاب حکومت انہیں سول ایوارڈ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی شہری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کو نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کی بحالی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ مریم نواز کی حکومت میں کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

راوی پر پشتے بنا لیے گئے ہیں اور آئندہ کیلئے چھوٹے بڑے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کو بہانہ بنا کر کسی کو آٹے، سبزیوں یا دالوں کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ پنجاب حکومت ہر حال میں عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات