انوارالحق کاکڑکی امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 16 جنوری 2024 23:02

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔