Live Updates

نوا ز، شہباز کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات منظور کئے ، نواز شریف سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں،درخواست گزار کا موقف

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 17 جنوری 2024 15:53

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17جنوری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 130 اور شہباز شریف کے این اے132 پرکاغذات نامزدگی منظورہونے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا ہے۔ درخواست شہری شاہد اورکزئی نے دی ہے جس میں موقف اپنا کیا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات منظور کئے ہیں۔نواز شریف سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور سپریم کورٹ حملہ کیس عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ہے۔

ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف بھی سپریم کورٹ پر حملے میں ملوث ہیں اور حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی منظور کیے جو قانون کے خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور الیکشن لڑنے سے روکے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلیں دائر کی گئیں تھیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی تھی۔

تاہم لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے ان اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کر دیاتھا ۔ ٹربیونل نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو درست قرار دیا اور ان کے فیصلوں کو برقرار رکھا تھا ۔ نواز شریف کے حلقہ این اے 130سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل مدمقابل امیدوار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے اپیلیٹ سے رجوع کیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات