ہماری چالیس سالہ سیاسی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، چوہدری حامد حمید

جمعرات 18 جنوری 2024 17:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2024ء) حلقہ این اے 84 سرگودھا سے آزاد چوہدری حامد حمید نے کہا کہ ہماری چالیس سالہ سیاسی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، میرے والد چودھری عبدالحمید مرحوم نے قیدو بندکی صعوبتیں برداشت کیں ۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کویہاں جلسہ سے خطاب میں انہوں نے بطور آزاد امیدوار اپنی انتخابی کمپین کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج سرگودھا کا ہر مکین حامد حمید ہے ۔میں آپ کی خدمت کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہاہوں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ میں ایک ورکر ہوں ہم حامد حمید کا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر یونین کونسل چیئرمینز نے بھی سابق رکن ِاسمبلی چوہدری حامد حمید کی حمایت کا اعلان کیا۔