لله*حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بغیر ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،عوامی نیشنل پارٹی رہنماء

جمعرات 18 جنوری 2024 21:45

m گلستان/پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بغیر ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دینگے تو کوئی وجہ نہیں کہ ترقی یافتہ ممالک اور اقوام کی صف میں شامل نہ ہوں،8فروری کو اولس سے اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں رائے استعمال کر کے ترقی خوشحالی کو اپنائیں پشتون خوا وطن کے طول وعرض سے سیاسی کارکنوں نوجوانوں قبائلی عمائدین کی جوق درجوق شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 51چمن و این اے 263کوئٹہ2 سے نامزد امیدوار اصغرخان اچکزئی ،حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ گلستان سے نامزد امیدوار انجنئیر زمرک خان اچکزئی حلقہ پی بی 1 شیرانی سے نامزد سردار امیر اللہ خان کبزئی حلقہ پی بی 2 ژوب سے نامزد امیدوار علاالدین مندوخیل حلقہ پی بی3قلعہ سیف اللہ سے نامزد امیدوار ملک امان اللہ کاکڑ حلقہ پی بی5 لورالائی ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی حلقہ پی بی 6دکی عزت خان ناصر حلقہ پی بی 7ہرنائی زیارت ولی داد میانی حلقہ پی بی 38 کوئٹہ1سے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی حلقہ پی بی 39 کوئٹہ2 سے نامزد امیدوار ملک تاج محمد خان بازئی ایڈوکیٹ حلقہ پی بی 45 کوئٹہ8 سے نامزد امیدوار نذرعلی پیرعلی زئی حلقہ پی بی 21لسبیلا سے نامزد امیدوار نواز علی برفت حلقہ پی بی 22 حب سے نامزدامیدوار عبید الرحمان مشوانی حلقہ پی بی 47 پشین1 سے نامزد امیدوار عبدالباری کاکڑ پی بی 48 پشین2 سے نامزد امیدوار عبیداللہ عابد پی بی 49 پشین3 سے نامزد امیدوار اصغر علی ترین قومی اسمبلی کے نامزد امیدواران این اے 251 قلعہ سیف اللہ ژوب حاجی شفیع میرزئی این اے 252لورالائی بارکھان موسی خیل سے نامزد امیدوار بی بی شازیہ وطن پال این اے 253زیارت ہرنائی سبی سے نامزد امیدوار سردار فرید اللہ دومڑ این اے 257 حب لسبیلا آواران سے نامزد امیدوار نواز علی برفت این اے 265 پشین سے نامزد امیدوار رشید ناصر این اے 266چمن گلستان سے نامزد امیدوار حاجی محیب اللہ کاکڑ نے اولسی رابطہ مہم کے سلسلے میں شمولیتی اجتماعات اولسی جرگوں ورکرز کنونشن الیکشن سیل کے افتتاح کے موقع پر کیا ان تقاریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر ملک عثمان خان اچکزئی رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر اکبر کاکڑ مرکزی یوتھ افئیرز سیکرٹری خان زمان کاکڑ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبدالباری آغا صوبائی نائب صدر حاجی انور شاہ صوبائی فنانس سیکرٹری صابر خان مندوخیل ایڈوکیٹ صوبائی سالار غنی درانی نے بھی خطاب کیا ان تقاریب میں ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز تحصیل ذمہ داران سنئیر اراکین پیںایس ایف کے ارکان کثیر تعداد میں شریک رہے تقاریب میں متعدد سیاسی کارکنوں قبائلی زعما نوجوانوں نے بڑی تعداد تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے ک شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو باشعور اولس صد سالہ تحریک کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں اپنی رائے دہی استعمال کر کے امن ترقی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی فقلیل نمائندگی کے عوض ماضی میں مسند اقتدار پر براجمان جماعتوں سے موازنے کیلئے تیار ہیں لہذا اولس کارکردگی کو بنیاد بناکر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں مقررین نے کہا کہ لالٹین روشنی کی نشان ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کے منشور میں سب سے ذیادہ فوکس تعلیم پر رکھا گیا ہے اولس نے اعتماد بخشا تو ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کو ممکن بنایا جائیگا۔