نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے سینکڑوں ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کر لی

جمعہ 19 جنوری 2024 18:58

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) پنجگور سندے سر عیسئی ،گوارگو ،سیدان عیسئی النگ کہن زنگی میں نیشنل پارٹی کی اہم وکٹیں گرگئیں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتمام سندے سر عیسئی میں گرینڈ شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی کے پرانے اور نظریاتی رہنماؤں کا اپنے قبیلے کے افراد اور سینکڑوں ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ بی این پی عوامی میں شمولیت بی این پی عوامی مین جن شخصیات نے اپنے قبیلہ کے افراد اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت کی ہے ان شخصیات میں میر حاجی محمد امین شاہوانی ،میر عبدالصمد شاہوانی، میر عبدالباقی شاہوانی ،میر الہی بخش شاہوانی، میر محمد حنیف شاہوانی ،میر محمد اکبر شاہوانی ،میر شیرجان شاہوانی، میر محتیار شاہوانی محمد اکبر شاہوانی محمد ابراھیم شاہوانی عبدالغفار شاہوانی عبدالحد شاہوانی محمد آصف شاہوانی مختار احمد شاہوانی ابوبکر شاہوانی محمد کاظم شاہوانی فریداحمد شاہوانی حمل شاہوانی شعیب احمد شاہوانی کریم بخش خلیل احمد پرویز احمد،عدنان ،نوروز سکندر ،اسامہ ،قمبر ،حلیم ،عبدالمجید عبدالغفار سیدان کوہ بن سے حسن درویش، عبدالقادر ، سنگے قلات سے حاجی صالح محمد سندے سر سے کبیراحمد محمد اسماعیل ملاحسن ،محمد اسحق خان محمد عیسئی النگ سے شاہد علی ولد فضل محمد مراد علی ولد علی احمد حسین کہن زنگی سے محمد طارق اور انکے دیگر سینکڑوں دوست واحباب وقبائل کے افراد شامل ہیں گرینڈ شمولیتی جلسہ سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ این اے 258 کے امیدوار نوراحمد بلوچ حلقہ پی بی 30 ٹو کے امیدوار شکیل احمد قمبرانی نثاراحمد بلوچ کامریڈ عبدالمجید بلوچ حاجی یسین عبدالباقی شاہوانی عطائ مہر بی بی صدف لیاقت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی ایک روشن خیال اور ترقی پسند پارٹی ہے جو عوام کے لیے لانگ ٹرم پالیسی رکھتا ہے پنجگور کے زمینداروں کے لیے بھی بڑا ریلف دینگے ایک ہزار زمینداروں کو سولر انرجی سسٹم دیا جائے گا عوام اپنے قیمتی ووٹ کو ایسے امیدواروں کے حق میں ہر گز استعمال نہ کریں جو ووٹ لیکر زاتی تجوریاں بھرتے ہیں ماضی میں نیشنل پارٹی کی سلیکشن سے پنجگور کافی پھیچے چلا گیا اب دوبارہ یہ سلیکٹ ہونے کے لیے دردر دربدر پھر رہے ہیں نوازشریف سے بلوچی دستار کی بے توقیری کرنے کے بعد اب یہ لاہور میں اقتدار کی خاطر بلوچ وسائل کا سودا لگانے کے لیے بھکاریوں کی طرح دستک دے بھیٹے ہیں نیشنل پارٹی کا سیاہ دور بلوچ عوام کے لیے کافی ازمائشیں لے آیا تھا جن شرائط پر انکو کرسی سونپ دی گئی بلوچ عوام آج تک اس کے اثرات بھگت رہا ہے سینکڑوں نوجوان اپنی جانوں سے گئے عوام وقتی مراعات کو ٹکراکر بی این پی عوامی کو ووٹ دیں کامیاب ہوکر پنجگور کو میڈیکل اور انجنئیرنگ کالج کا تحفہ دوں گا انہوں نے کہا کہ آج اگر پنجگور کی رونقیں بحال ہیں اسکا کریڈٹ بی این پی عوامی کو جاتا ہے دنیا میں کئیں بھی ترقی ہوئی ہے وہ ایجوکیشن کی بدولت سے ہوئی ہے بی این پی عوامی نے پنجگورکو یونیورسٹی سمیت اہم علمی ادارے دیئے مخالفین کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ پنجگور کے لیے اپنا ایک بھی کام دکھائیں توعوام مان جائے گی کہ وہ واقعی عوام کے لیے کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ آج کا گرینڈ شمولیت نیشنل پارٹی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست زاتی خواہشات پر نہیں ہے جس طرح نیشنل پارٹی نے پہلے سرینا ہوٹل میں اقتدار کے لیے نوازشریف کی منت سماجت کی اور اب لاہور میں اسکے درپر درباریوں کی طرح اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے یہ انتہاہی تحضیک کا مقام ہے عوام ایک ایسی جماعتوں کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں جو ماضی میں اقتدار کے لیے نوجوانوں کے سروں کا سودا لگا چکی ہے اب دوبارہ اپنے اقتدار کے لیے سوداگری کے لیے دردر بھٹک رہا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور کے عوام کی حقیقی نمائندگی کررہا ہے اج پنجگور کے کونے کونے میں پختہ سڑکیں تعلیمی ادارے اور اسپورٹس کے میدان اباد ہیں 8 فروری کے بعد عوام کی طاقت سے ایک بار پھر اسمبلیوں میں جلوہ گر ہونگے اور پنجگور کو میڈیکل کالج اور انج?نیئرنگ کالجوں کا تحفہ دینگے عوام نیشنل پارٹی کی مکروفریب اور جھوٹی سیاست سے دور رہیں یہ صرف کرسی کا دلدادہ ہے بلوچ عوام کی محرومیت سے اسے کوئی لینا دینا نہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو ووٹ دینے کا مقصد پنجگور کو منشیات فروش اور چور اور ڈاکوؤں کے حوالے کرنا ہے عوام اگر چاہتے ہیں کہ پنجگور آگے بڑھے اور یہاں علم وہنر مندی کے لیے ادارے کھلیں تو انکا ووٹ بی این پی عوامی کے حق میں استعمال ہونا چائیے بی این پی عوامی ہی پنجگور کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے بی این پی عوامی کی کارکردگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے بی این پی عوامی ہر جگہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب رہی ہے مستقبل میں بھی عوام کے لیے ایک لانگ ٹرم پالیسی بناچکے ہیں انہوں نے شاہوانی قبیلہ کے معتبرین اور دیگر سیاسی کارکنوں کو سینکڑوں کی تعداد میں بی این پی عوامی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بی این پی عوامی دونوں حلقوں سے ایک بار پھر اپنے ظل مخالفین کو دس ہزار ووٹوں کی مارجن سے عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی اور ائندہ چند دنوں میں مختلف علاقوں میں مزید گرینڈ شمولیتں ہونگی۔